بعض لوگوں سے یہ بات سن رکھی ہے کہ جنابت کے فوراً بعد غسلِ جنابت نہیں کرنا چاہیے، بلکہ کم از کم آدھے گھنٹے بعد کرنا چاہیے؛ تاکہ جسم اور عضوخاص ٹھنڈا ہو جائے، ورنہ گرم حالت میں غسل کرنے سے عضو خاص کے کمزور ہونے کا خطرہ ہے!
جنابت کے فورًا بعد غسل کرنے میں شرعًا تو کوئی حرج نہیں ہے، تاہم طبی لحاظ سے اس میں کچھ نقصانات بتائے جاتے ہیں؛ اس لیے کچھ وقفہ کرلیا جائے تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200338
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن