بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جامعہ کا فیس بک پیج


سوال

فیس بک کی ویب سائٹ پر جامعہ بنوری ٹاؤن کے نام سے متعدد پیچز اور گروپس بنے ہوئے ہیں ان میں سے کونسا پیچ اور گروپ حقیقت میں آپ کی جامعہ کا ہے؟ اور آپ کا ادارہ اسے چلارہاہے؟ ہماری اس بارے میں رھنمائی فرمائیں اور ہمیں اس بارے میں جلد از جلد آگاہ فرمائیں تاکہ ہم جامعہ کے حقیقی پیج اور گروپ سے صحیح اور مستند دینی معلومات حاصل کرسکیں اور جو گروپ یا پیجز آپ کی جامعہ کے نہیں ہیں ان کی نشاندہی فرمائیں اللہ تعالی آپ حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین جزاک اللہ

جواب

جزاکم اللہ خیرا ! آپ کے علاوہ دیگر خیر خواہوں نے بھی اس طرف توجہ دلائی ہے آپ کی اور دیگر تمام لوگوں کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہماری جامعہ (جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاون جمشید روڈ کراچی) کا تاحال فیس بک یا اس طرح کی کسی بھی دوسری ویب سائٹ پر نہ تو کوئی پیج ہے اور نہ ہی کوئی گروپ البتہ مستند دینی معلومات کی نشر واشاعت اور روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کے جواب کے لیے جامعہ کی ایک ویب سائٹ موجود ہے www.banuri.edu.pk
جس سے ہر خاص وعام فائدہ اٹھارہا ہے یہ بات بھی واضح رہے کہ فیس بک پر جتنے بھی پیج اور گروپ
جامعہ علوم اسلامیہ جامعہ بنوری ٹاؤن یا جامعہ سے منسوب کسی بھی نام سے بنائے گئے ہیں وہ نامعلوم لوگوں کے خود ساختہ ہیں ان لوگوں سے اور ان پیج یا گروپوں سے ہماری جامعہ کا قطعا کوئی تعلق نہیں بلکہ ان لوگوں نے نادان دوست یا دانا دشمن بن کر جامعہ کا نام بلااجازت اور غلط استعمال کیا ہے اس سلسلے میں جامعہ نے فیس بک کے ذمہ داروں سے بھی رابطہ کیا ہے نیز ان نامعلوم حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ ان پیج اور گروپوں کو خود ہی ختم کردیں
یاد رہے کہ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاون ان غیر قانونی وغیر اخلاقی حرکتوں پر قانونی کاروائی کا حق رکھتی ہے فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143602200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں