بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت المسلمین کے لوگوں کے ساتھ کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا


سوال

کیا  جماعت المسلمین والوں کے ساتھ کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

جماعت المسلمین والے  اپنے عقائدِ  واہیہ و فاسدہ کی وجہ سے اہلِ سنت والجماعت سے خارج اور گم راہ ہیں،  ایسے لوگوں کے ساتھ دوستانا اور دلی تعلقات رکھنا درست  نہیں ہے،  البتہ اگر  کوئی شخص اہلِ سنت  و الجماعت  کے نظریات  میں متصلّب ہو تو انہیں گم راہی  سے  ہٹانے  کی نیت سے بعض اوقات حکمت و مصلحت کے تحت  ان سے  تعلقات  رکھ سکتاہے۔ نیز عام شخص  کو کبھی ان کے ساتھ کھانے پینے یا اٹھنے بیٹھنے کی ضرورت پیش آجائے تو دوستانا رکھے بغیر، ضرورت کے تحت  کھانے پینے اور اٹھنے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144211201650

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں