بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت شروع ہوجانے کے بعد فجر کی سنتیں مسجد میں ادا کرنا


سوال

ہماری مسجد میں صفوں کی ترتیب یہ ہے:

اندرونی ہال: 4 صفیں۔ بیرونی ہال:4 صفیں۔

اب سردی کے دنوں میں چوں کہ باہر کے ہال میں ٹھنڈ ہوتی ہے؛ لہذا اکثر لوگ نماز فجر میں اندرونی ہال میں دوران جماعت سنتوں کی ادائیگی شروع کر دیتے ہیں جس سے صورت یہ بن جاتی ہے کہ جتنی تعداد پہلی صف میں نمازیوں کی ہوتی ہے اس سے آدھے یا تہائی لوگ دوسری تیسری اور چوتھی صف میں سنتیں ادا کر رہے ہوتے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں کہ کیا فجر کی جماعت کے دوران جو انفرادی سنتیں پڑھی جاتی ہیں وہ مسجد کے کسی حصہ میں   بھی پڑھی جاسکتی ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر سردی کی وجہ سے مسجد کے بر آمدے میں سنت ادا کرنا ممکن نہ ہو تو اس صورت میں مسجد کے ہال میں ایک کونے میں ہوکر سنت ادا کی جاسکتی ہیں۔ کوئی آڑ موجود ہو تو بہتر ہے کہ   اس آڑ کے پیچھے نماز اد ا کرے۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

جماعت کھڑی ہوجانے کے بعد فجر کی سنتیں ادا کرنا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200193

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں