بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جَیم اور رجنی کے کاروبار کے لیے مضاربت کے طور پر رقم دینا


سوال

 جیم رجنی  وغیرہ  کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟  اگر کسی کو بطورِ مضاربت پیسے دیے اور وہ ان پیسوں سے ان اشیاء کا کاروبار کرے تو اس کا کیا حکم ہے؟ 

جواب

جیم، رجنی   (جیسی تمباکو والی چھالیہ) کی تجارت اگر چہ جائز ہے  لیکن پسندیدہ نہیں ہے اور  مضرِّ صحت ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر ان کا بیچنا بھی  منع ہے، اس لیے ایسے کاروبار سے احتراز کرنا چاہیے، تاہم اس کی آمدنی حرام نہیں ہوگی۔

لہذا اگر مذکورہ کاروبار میں مضاربت کے  طور پر کسی کو پیسے دئیے ہوں اور اس میں مضاربت کی شرائط پائی جاتی ہوں تو اس مضاربت سے حاصل ہونے والا نفع لینا جائز ہوگا۔

مضاربت کی شرائط سے متعلق تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

مضاربت کی تعریف اور اس کی شرائط

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144207200761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں