بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جعلی ڈگری بنوانا


سوال

میں سعودی عرب میں مقیم ہوں اور یہاں الیکٹریکل میدان میں کام کر رہا ہوں۔میرے پاس تین سالہ ڈپلومہ ہے،  لیکن تجربہ انجینئر جتنا ہے اور کئی انجنیئروں کو ٹریننگ بھیدی ہےلیکن میرے پاس انجینئرنگکیڈگری نہ ہونے کی وجہسےانجنیئر کی جگہ پر نہیں جا سکتا۔اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں پیسوں سے پاکستان کی ایک یونیورسٹی ہے،وہاں سےڈگری بنا سکتا ہوں جس کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مجھے آسانی ہو گی اور مجھے انجینئرنگ پوسٹ بھی مل جائے گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ  میں جعلی ڈگری بنوانا جھوٹ اور دھوکے  پر مشتمل ہونے  کی وجہ سے  ناجائز ہے۔

سنن ترمذی  میں ہے:

"عن أبي هریرة رضي اللّٰه عنه أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم قال: من غش فلیس منا."

(باب ما جاء في کراهیة الغش في البیوع،ج:3، ص:599،  ط:مصطفیٰ البابی مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144505100301

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں