بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد اور مناسب رشتے كے ليے مجرب وظائف


سوال

لڑکیوں کے جلد اور اچھے  رشتے کے لیے مجرب عمل  بتادیں ،جو  بزرگوں  سے منقول ہو ؟

جواب

مسنون اور مجرب وظیفہ یہ ہےکہ  صلوۃ الحاجۃ پڑھ  کر رشتے کی خیر وبھلائی   اور مناسب وقت پر انتظام کے لیے اللہ تعالی سے خوب التجا اور آہ وزاری کے ساتھ دعا  مانگیں ،اس سے اللہ تعالی خوش ہوں  گے، اور دعائیں قبول ہوں گی ۔

 درج ذیل  وظائف   اکابرین سے منقول ہیں ،اور مجرب ہیں، ان میں سے کوئی ایک یا سب وظائف کو معمول بنا سکتی ہیں :

1: نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ  سے دعاکریں۔

اور  چلتے پھرتے" یا جامعُ "کا وردکرتی رہیں ۔

(آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)

2- { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ}  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھیں ۔

3- نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:

{وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه}

4- صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

سنن أبي داود ميں هے :

عن عبد العزيز ابن أخي حذيفة ، عن حذيفة قال: " كان ‌النبي صلى الله عليه وسلم إذا حزبه أمر ‌صلى".

(كتاب الصلوة ، باب وقت قيام النبي صلي الله عليه وسلم،ج : 4، ص : 251،ط : انصارية( دهلي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں