بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد شادی کا وظیفہ


سوال

میری اور میرے  دو بھائیوں کی منگنی کو   پانچ سال ہوگئے ہیں  اور ابھی تک  نکاح کے اسباب برابر نہیں ہوئے، تمام گھر والے بہت پریشان ہیں، برائے مہربانی کوئی مجرب وظیفہ یا کوئی عمل بتائیں؛ تاکہ شرعی طریقہ سے شادی کا اہتمام ہوجائے۔

جواب

نمازعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے  دعاکریں۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل4/251،مکتبہ لدھیانوی)

نیز   صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھنے کا معمول بھی بنالیجیے۔

سادگی اختیار کریں، بے جا و غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کریں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ:  سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں مشقت کم سے کم ہو، لہذا اسباب جمع ہونے کی فکر و انتظار کے  بجائے، نکاح و رخصتی کرلی جائے،  مقدر میں جتنا ملنا لکھا ہے، وہ ملتا رہے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200514

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں