جلال نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا کیا معنیٰ ہے؟
جلال کا معنی ہے :رعب ،بزرگی ،یہ نام رکھ سکتے ہیں ۔ بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیہم السلام ، صحابہ کرام و بزگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھاجائے۔
المحیط فی اللغۃ میں ہے :
"الجلالة: عظمة الله عز وجل في عيني. وأجللته: رأيته جليلا.وجل كل شيء: معظمه."
(الجیم واللام ،ج:2،ص:79)
معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے :
"جل الأمر: عظم، ضد حقر "جل الذنب- لقد جل في عيني- جل شأنه- {ويبقى وجه ربك ذو الجلال والإكرام}جل جلاله: عظم قدره، تعبير يستعمل مع لفظ الجلالة- جل قدره: كان عظيم الشأن."
(ج:1،ص:386،ط:عالم الکتب )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508102436
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن