بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیب میں گناہوں کی چیزوں سے بھرے موبائل کے ساتھ نماز کا حکم


سوال

 اگر موبائل میں گانے بجانے یا فحش مواد موجود ہو تو کیا موبائل جیب میں موجود ہونے سے نماز ہو جاتی ہے ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں فحش مواد اور گانے بجانے کی چیزیں موبائل میں رکھنا سخت گناہ ہے،  اس سے توبہ کرکے اسے ڈیلیٹ کرنا لازم ہے۔ تاہم ایسےموبائل کے جیب  میں ہوتے ہوئے نماز ہوجاتی  ہے، اور اگر اسکرین پر کسی جاندار کی تصویر نمایاں ہو تو نماز میں کراہت ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں