بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاہلیت کا نعرہ لگانے کے بارے میں حدیث کی تحقیق


سوال

 مجھے اس حدیث کا حوالہ بتا دیں کہ یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف ہے:

"آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسلام میں آنے کے بعد جو جاہلیت کے نعرے لگائے،  وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے،  پوچھا کہ وہ نماز پڑھتا ہو روزہ رکھتا ہو اس کے باوجود؟  آپ  ﷺ نے فرمایا:  اس کے باوجود۔"

جواب

یہ حدیث سنن الترمذی میں موجود ہے اور خود امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس پر "صحیح" ہونے کا حکم لگایا ہے ، ملاحظہ فرمائیں :

" ومن ادعى دعوى الجاهلية فإنه من جثا جهنم، فقال رجل: يا رسول الله وإن صلى وصام؟ قال: وإن صلى وصام، فدعوا بدعوى الله الذي سماكم المسلمين المؤمنين عباد الله. هذا حديث حسن صحيح غريب، قال محمد بن إسماعيل: الحرث الأشعري له صحبة وله غير هذا الحديث ."
(سنن الترمذی ، کتاب الامثال ، مثل الصلاۃ والصیام والصدقۃ :۵/۱۴۸، ط: داراحیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200651

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں