بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جہیز میں ملے سونے کی مالک لڑکی ہے


سوال

میری زوجہ کی ملکیت میں زیورات ہیں جو ان کو شادی میں میکے کی طرف سے ملے ہیں، اور زوجہ زندہ ہیں الحمد للہ، ان زیورات میں شوہرکاکوئی حق بنتا ہے؟ اگر بنتا ہے تو شریعت کا کیا حکم ہے؟اور کیا میکے والوں کا ان زیورات پر حق ہے کہ وہ زیورات واپس لے جائیں؟

جواب

شادی کے موقع پر جہیز  میں جو زیورات لڑکی کو دیے جائیں، لڑکی اس کی مالک ہوتی ہے۔  شوہر اور لڑکی کے گھر والوں کا لڑکی کی زندگی میں اس میں کوئی حق نہیں ہوتا۔

الفتاوى الهندية (1 / 327):
"لو جهز ابنته وسلمه إليها ليس له في الاستحسان استرداد منها، و عليه الفتوى". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108201934

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں