بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والد کی حیات میں جائیداد میں حصہ طلب کرنا


سوال

میرے والد صاحب نے دو شادیاں کی تھیں میری والدہ کو طلاق ہوئی ہے، میں اپنے ماں سے ایک بیٹا ہوں میں اپنے ماں کے ساتھ اپنے ماموں کے گھر رہ رہا ہوں میری دوسری سو تیلی ماں سے میرے 7 بھائی 2 بہنیں ہیں، میرے والد صاحب مجھے جائیداد میں حصہ نہیں دے رہا کہ میں اپنا گھر بنالوں شریعت میں اس کا کیا حکم ہے میرا جائیداد میں حصہ ہے اگر ہے تو کتنا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل کے  والد اگر اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کر رہے ہیں تو سب اولاد کو برابر حصہ دینا چاہیے، بعض کو دینا اور بعض کو محروم کرناشرعًا جائز نہیں ،تاہم سائل کو والد کی حیات میں ان سے جائیداد مانگنے کا اختیار نہیں۔

البحرالرائق ميں هے:

"و في الخلاصة: المختار التسوية بين الذكر و الأنثى في الهبة."

(كتاب الهبة، هبة الأب لطفلة: 7/ 288، ط: دار الكتب الإسلامي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101661

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں