بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جائے نماز پر بیٹھے نیند آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟


سوال

نماز فجر کی سنت ادا کرکے  مجھے جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے ہی نیند آگئی پھر آنکھ کھلنے کے بعد ایسے ہی فرض نماز ادا کرلی۔ کیا وضو کرنا چاہیے تھا؟

جواب

اگر جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے آپ کو نیند آگئی تھی اور کسی چیز کا سہارا بھی نہیں تھا، نیز نیند آنے کی صورت میں آپ بیٹھے ہی رہے زمین پر گرے نہیں تو اس صورت میں آپ کا وضو نہیں ٹوٹا اور اس وضو سے ادا کی گئی فرض نماز درست ہے۔

البتہ اگر کوئی شخص کسی چیز سے ٹیک لگاکر سویا ہو اس طور پر کہ اس چیز کو ہٹایا جائے تو یہ شخص گرپڑے، یا بیٹھے بیٹھے سویا اور پھر زمین پر گر پڑا اور فوراً نیند سے بیدار نہیں ہوا تو ان دونوں صورتوں میں وضو ٹوٹ جائے گا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق ـ مشكول - (1 / 140):

"وفي هذه المواضع التي يكون فيها حدثًا فهو بمعنى التورك فلم يخرج عن كلام المصنف، و قيد المصنف بنوم المضطجع والمتورك؛ لأنه لاينقض نوم القائم ولا القاعد، ولو في السراج أو المحمل كما في الخلاصة. و لا الراكع ولا الساجد مطلقًا إن كان في الصلاة وإن كان خارجها فكذلك إلا في السجود، فإنّه يشترط أن يكون على الهيئة المسنونة له بأن يكون رافعًا بطنه عن فخذيه مجافيًا عضديه عن جنبيه ، وإن سجد على غير هذه الهيئة انتقض وضوءه ؛ لأن في الوجه الأول الاستمساك باق والاستطلاق منعدم بخلافه في الوجه الثاني ... وفي الخلاصة: لو نام قاعدًا فسقط على الأرض عن أبي حنيفة أنه إن انتبه قبل أن يصيب جنبه الأرض أو عند إصابة جنبه الأرض بلا فصل لم ينتقض وضوءه وعن أبي يوسف أنه ينتقض وعن محمد أنه إن انتبه قبل أن تزايل مقعدته الأرض لم تنقض وضوءه ، وإن زايل مقعدته الأرض قبل أن ينتبه انتقض والفتوى على رواية أبي حنيفة قال شمس الأئمة الحلواني : ظاهر المذهب عن أبي حنيفة كما روي عن محمد قيل هو المعتمد وسواء سقط أو لم يسقط وإن نام جالسًا، وهو يتمايل ربما تزول مقعدته عن الأرض وربما لا تزول قال شمس الأئمة الحلواني : ظاهر المذهب أنه لا يكون حدثا ، ولو وضع يده على الأرض فاستيقظ لاينتقض الوضوء سواء وضع بطن الكف أو ظهر الكف ما لم يضع جنبه على الأرض قبل التيقظ."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200889

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں