جائے نماز پر استری کرنا کیسا ہے؟
جائے نماز پر استری کرنا جائز ہے، لیکن جائے نماز کی اصل وضع چوں کہ استری کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ نماز پڑھنے کے لیے ہے؛ اس لیے بہتر یہ ہے کہ جائے نماز پر استری نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201424
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن