بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جادوسے حفاظت اور مناسب رشتہ کے لیے وظیفہ


سوال

 آئے دن میرے دوست کے گھر سبزیاں خراب پڑی ہوتی ہے اور خراب اور سڑے لیموں ہوتے ہے لیموں تین ہوتے ہیں اور ادرک بھی آئی ہے دو بار اور وہ میری دوست ان کے بھی رشتہ کا مسئلہ نہیں ہوپاتا ہے رشتہ دار اور  خاندان والے طعنہ دیتے ہیں اور ان کے بھائی کا بھی کہیں رشتہ  نہیں ہوپاتا ہے اور نہ ان کا اپنا ہورہا ہے ایک بار کسی عامل کو دکھایا تھا اور انہوں نے تعویذ دیااور طبیعت خراب ہو گئی اس لیے علاج مکمل کروایانہیں  آپ کوئی دعا بتائیں اور مشورہ دیں کیا یہ جو سبزیاں آرہی ہے کیا یہ بھی جادو کی علامت ہے اور کیا کریں  نصیب کھل جائے دشمن سے حفاظت اور رشتہ ہوجائے اور دعا کریں اور کوئی دعا بتائیں ؟

جواب

جادو   یا  سفلی  علم  کے  اثرات  سے بچنے کے  لیے سارے  گھر  والے کچھ بنیادی باتوں کا اہتمام کرلیں تو ان شاء اللہ محفوظ رہیں  گے:

1-حتی الامکان پاکی کی حالت میں رہنے کا اہتمام کریں۔

2۔ پنچ وقتہ نمازوں کی پابندی، ان کی شرائط و احکام کی رعایت رکھ کر ادا کرنے کا اہتمام، جو درحقیقت خالق ومالک سے تعلق مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے، اور جب بندے کا تعلق اللہ سے مضبوط ہوتاہے تو شیطان کا بس اس پر نہیں چلتا۔

3- مکمل سورہ بقرہ معتدل آواز میں وقتاً فوقتاً گھر میں تلاوت کرنے کا اہتمام کریں۔

4-صبح وشام  کی حفاظت کی مسنون دعائیں پڑھنے کا اہتمام، (جو مختلف مستند علماءِ کرام نے جمع کرکے شائع کردی ہیں، کسی بھی دینی کتب خانے سے حاصل کی جاسکتی ہیں) نیز درج ذیل اذکار صبح وشام سات سات مرتبہ پابندی سے یقین کے ساتھ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کر سر سے پیر تک اپنے پورے جسم پر  پھیردیں، ان شاء اللہ ہر قسم کےسحر، آسیب اور نظرِ بد کے اثراتِ بد سے حفاظت رہے گی:

درود شریف، سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ الم نشرح، سورہ کافرون، سورہ اخلاص، سورہ فلق، سورہ ناس اور درود شریف،نیز حضرت شیخ الحدیث صاحب ؒ کی جمع شدہ آیات بنام" منزل" پڑھتے رہیں۔

اچھے اور مناسب رشتہ کے لیے صدقِ دل سے نمازوں کے بعداورتہجد و غروب کے وقت دعا مانگیں، اور صلاۃ الحاجات کا اہتمام کریں، نیز مندرجہ ذیل معمولات میں سے کوئی ایک یا سب اختیار کرسکتے ہیں:

1- { رَبِّ إِنِّي لِمَاأَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ} کا کثرت سے ورد کریں۔

2- نمازِ عشاء  کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ سے دعاکرنا بھی مجرب ہے۔

3- نمازِ عشاء کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں 41 مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھ کر دعا کیجیے:

{وَمَنْ یَّـتَّقِ اللهَ یَجْعَلْ لَّه‘ مَخْرَجًا وًَیَرْزُقْهُ مِنْ حَیْثُ لَایَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّـتَوَكَّلْ عَلَی اللهِ فَهُوَ حَسْبُه}

4- صبح و شام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق روزانہ اس مقصد کے لیے پڑھنا بھی مجرب ہے۔

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101787

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں