بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جادو توڑ کے لیے جادو کروانا


سوال

میں اور میرے گھر والے کافی عرصہ سے جادو کا شکار ہیں کم وبیش بیس پانچ سال سے کیونکہ میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے سے یہ معاملات میرے ساتھ ہیں ،اسلئے بہت زیادہ تکلیف برداشت کرچکاہوں ، زیادہ تکلیف والداور والدہ کے ساتھ ہے میں نے بہت علاج کی کوشش کی جس کی وجہ سے والدصاحب بہت ساری بیماریوں کا شکاررہے ہیں ، بہت سخت حالات میں رہاہوں جس کی وجہ سے گھر کے حالات بہت خراب ہیں ، آپ سے شریعت کی روشنی میں یہ معلوم کرناتھا کہ کیامیں اس معاملے میں کسی غیرمسلم جادوگر یاپھر کسی گندے عملیات کرنے والے کے پاس جاسکتاہوں علاج کے سلسلے میں یاپھر اس بندہ کوجس سے نقصان پہنچ رہاہے اس کو ختم کروادوں میں بہت پریشان ہوں ۔جزاک اللہ

جواب

جادوکرنا یاکروانا شرعاحرام اور بعض مرتبہ کفر کا باعث ہے ، اس لئے اس سلسلے میں کسی صحیح عقیدہ رکھنے والے پابندشرع عامل سے رجوع کرلیں ، کسی غیر مسلم جادوگر یاگندے عملیات کرنے والے سے استفادہ کرنے کی شرعااجازت نہیں ہے اور نہ ہی اس بات کی اجازت ہے کہ اس شخص کو جس کے بارے میں سائل کا گمان ہے کہ جادوکرواتاہے ختم کردیاجائے ، کیونکہ حرام کے انسداد کیلئے حرام اور ظلم کے ازالہ کیلئے ظلم کرناجائزنہیں ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200681

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں