بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جادو کرنے والے کا حکم/اور جادو سے بچنے کے دعائیں


سوال

1:اگر کوئی آپ پر جادو کرے، اور آپ کو  وہ شخص معلوم ہو ،تو اس کے ساتھ کیا کیا جاسکتا ہے ؟

2:اور اس کو کیسے بالکل ختم کیا جاسکتا ہے؟

جواب

1:جادو کرنا اور کروانا یا اس میں تعاون کرنا سب ناجائز ،  حرام اور سخت گناہ ہے، لیکن کسی پر ثبوت کے بغیر شک کرنا یا کسی عامل وغیرہ کے عمل کے ذریعہ کسی کو جادو کا ذمہ دار قرار دینا شرعاً درست نہیں۔

2:ظاہری وباطنی طہارت کا اہتمام اور پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت  اور قرآنی آیات پر مشتمل "منزل" نامی مجموعہ (جو شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ترتیب دیا ہے، اس) کی بھی باقاعدگی سے تلاوت کریں، نیز حفاظت  کی مسنون دعائیں ، آیۃ الکرسی اور آخری تین( قُل) یقین کے ساتھ صبح وشام پڑھنے کا اہتمام کریں، اور وساوس واوہام کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ثم إنه لا يلزم من عدم كفره مطلقا عدم قتله؛ لأن قتله بسبب سعيه بالفساد كما مر. فإذا ثبت إضراره بسحره ولو بغير مكفر: يقتل دفعا لشره كالخناق وقطاع الطريق."

( مقدمة،  مطلب في التنجیم والرمل و مطلب السحر أنواع،  ج:1، ص:44/45،ط: سعید )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں