بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جدہ میں رہنے والا عمرہ کے لیےاحرام کہاں سے باندھے گا؟


سوال

میں پاکستان سے جدہ آیا ہو ں، میں کام کے لیے آیا ہوں، جدہ میں میرے بھائی بھی رہتے ہیں ، میں ان کے پاس رہتا ہوں، اب میں عمرہ کرنا چاہتا ہوں، میں احرام کدھر سے باندھ سکتا ہوں؟

جواب

آپ عمرہ کے  لیے حدودِ حرم سے پہلے پہلے یا جدہ سے احرام باندھ سکتے ہیں۔

"ومن كان أهله في الميقات أو داخل الميقات إلى الحرم فميقاتهم للحج والعمرة الحل الذي بين المواقيت والحرم،  ولو أخر الإحرام إلى الحرم جاز كذا في المحيط".

(الفتاوى الهندية: كتاب المناسك، الباب الثاني في مواقيت الإحرام 1/ 221، ط: رشيديه) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404102112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں