بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جادہ بتول نام رکھنا


سوال

جادہ بتول نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’بتول‘‘ کا معنی ہے: زاہدہ خاتون، یعنی اللہ کی رضا کے لیے اپنی دنیوی خواہشات کو قربان  کرنے والی خاتون۔ "جادہ' کے معنی اردو زبان میں راستہ /رواج/رسم   کے ہیں۔(فیروز اللغات جدید 270/1)

دونوں الفاظ کے مجموعہ کا کوئی خاطر خواہ معنی نہیں بن رہا  ؛ اس لئے اس لیے مذکورہ نام کے بجائے صرف بتول نام رکھنا  یا صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہوگا۔

البتہ اگر آپ "ہبہ بتول" نام رکھنا چاہتے ہیں تو یہ نام درست ہے، رکھ سکتے ہیں، "ہبہ" کا معنٰی ہے: "ہدیہ/ گفٹ"۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100581

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں