بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جیک نام رکھنا


سوال

جیک( Jack )نام کا کیا معنی اور مطلب ہوتا ہے ؟میرا عرفی نام جیک Jack ہے ،لوگ مُجھے پیار سے جیک Jack نام سے پکارتے ہیں کیا یہ نام صحیح ہے ؟

جواب

جیک  (Jack)  کا مطلب   درج ذیل بیان کیا گیا ہے:

1- بھاری اشیاء کو اٹھانے کا ایک آلہ، خاص طور پر ایک موٹر گاڑی کے ایکسل کو زمین سے اٹھانے کے لیے تاکہ پہیے کو تبدیل کیا جا سکے یا نیچے کا معائنہ کیا جا سکے۔

2- ایک پلے کارڈ جس میں سپاہی، صفحہ، یا چاقو کی نمائندگی ہوتی ہے، عام طور پر ملکہ سے نیچے کی درجہ بندی ہوتی ہے۔

3- ایک ساکٹ جس میں دو یا دو سے زیادہ ٹرمینلز کے جوڑے ہیں جو جیک پلگ حاصل کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

مذکورہ معانی کو دیکھتے ہوئے  عرفی نام کے طور پر  (Jack) نام رکھنا درست  ہے، تاہم ناموں کے حوالے سے ہمیں حکم ہے کہ انبیاءِ کرام علیہم السلام کے ناموں پر یا اچھے معنی والے نام رکھے جائیں، لہٰذا کسی نبی علیہ السلام یا صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھنا چاہیے؛ اگر آپ کا اصل نام  اس اُصول کے موافق ہے تو بہتر۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405101161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں