بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جب کسی شہر پہنچو تو وہاں کی پیاز کھاؤ


سوال

جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کی پیاز کھالو تو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی۔

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اور حوالہ دیا جارہا ہے کہ (تہذیب آل محمد ۔ (ص:106)

جواب

یہ حدیث ذخیرۂ احادیث میں کہیں موجود نہیں، بلکہ علامہ عجلونی رحمہ اللہ نے اسے موضوع قرار دیا ہے، اس کا بیان کرنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے، ممکن ہے کسی حکیم طبیب کا تجربہ ہو اور کارآمد بھی ہو، لیکن ہر صحیح چیز کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنا کسی بھی طرح جائز نہیں، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں