بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جب جب میں کسی لڑکی کو غلط نظر سے دیکھوں تو میں تین روزے رکھوں گا کہنے کا حکم


سوال

اگر کوئی نذر مانے کہ جب جب میں کسی لڑکی کو غلط نظر سے دیکھوں تو میں تین روزے رکھوں گا پھر پانچ مرتبہ ایسا کیا تو کتنے روزے رکھنے پڑیں گے؟

جواب

اگر کوئی نذر مانے کہ جب جب میں کسی لڑکی کو غلط نظر سے دیکھوں تو میں تین روزے رکھوں گاتو ہر مرتبہ دیکھنے پر تین روزے لازم ہوں گے اور پانچ مرتبہ ایسا کیا تو  پانچ کفارے(پندرہ روزے رکھنے) لازم تھے، تاہم ایک ہی کفارہ (یعنی تین روزے) بھی کافی  ہوگا۔

"كفارات ‌الأيمان إذا كثرت تداخلت، ويخرج بالكفارة الواحدة عن عهدة الجميع، وقال شهاب الأئمة: هذا قول محمد. قال صاحب الأصل: هو المختار عندي."

(کتاب الأیمان جلد ۳ ص: ۷۱۴ ط: دار الفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405100105

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں