بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جعلی ڈگری بناکر دینا اور اس پر معاوضہ لینا


سوال

کویت میں 60 سال کی عمر سے زیادہ پر اقامہ لگوانے کیلئے 700 کویتی دینار بطور میڈیکل انشورنس ہر سال ادا کرنے پڑتے ہیں، ایسے لوگوں کے پاس اگر بی اے کی ڈگری ہو تو ان کے سالانہ 700 دینار بچ جاتے ہیں، ہم پاکستان میں ان کو جعلی ڈگری بنوا کر دیتے ہیں، اور اس پر معاوضہ لیتے ہیں، ان کا ڈگری بنوا کر اقامہ لگوانا اور اس پر روزی کمانا اور ہمارا معاوضہ لینا کیا جائز ہے۔

جواب

صورت  مسؤلہ میں جعلی ڈگری بنانا جھوٹ اور دھوکے  پر مشتمل ہونے  کی وجہ سے ناجائز ہے، اس لیے  لوگوں کو جعلی ڈگریاں بنا کر دینا اور اس کے عوض اُن سے رقم وصول کرنا اورکمائی کرناجائز نہیں۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي هریرة رضي اللّٰه عنه أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم قال: من غش فلیس منا."

(سنن الترمذي، باب ما جاء في کراهیة الغش في البیوع، 599/3 ط:مصطفیٰ البابی مصر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100128

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں