بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جا میں نے تجھے چھوڑ دیا


سوال

میں نے لڑائی کے دوران اپنی اہلیہ کو تین مرتبہ کہا : "جا میں نے تجھے چھو ڑ  دیا " اور نیت بھی طلاق  دینے کی تھی ۔

کیا طلاق ہوگئی  ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں بیوی کو تین مرتبہ " جا میں نے تجھے چھوڑ دیا" کہنے کی وجہ سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوچکی ہیں،  اور وہ شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے،  شوہر کے لیے بیوی سے رجوع کرنا یا دوبارہ نکاح کرنا جائز نہیں ہوگا۔

فتاوی رحیمیہ میں ہے:

میں نے تجھ کو چھوڑ دی یہ جملہ متعدد بار بولا تو کیا حکم ہے؟:

سوال (۳۶۶) میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے، بیوی بچوں کو لے کر اپنی ماں کے گھر چلی گئی اور بیوی کا بیان ہے کہ شوہر نے متعدد بار یہ لفظ اس کے سامنے بولا ہے۔ میں نے تجھ کو چھوڑ دی شوہر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو اس کو بھی اس بات کا اقرار ہے کہ وہ یہ لفظ متعدد بار بولا ہے تو کیا حکم ہے؟ بینوا توجروا۔

( الجواب ) لفظ چھوڑ دی کثرت استعمال کی وجہ سے صریح کے حکم میں ہے، اس سے طلاق رجعی واقع ہوتی ہے۔

شامی میں ہے. فاذا قال رها کردم اي سرحتك يقع به الرجعي مع ان اصله كناية (شامی ص ۱۳۸ باب الکنایات) کے مطابق عورت پر تین طلاق مغلظہ واقع ہو جائیں گی ۔ واللہ اعلم ۔"

( کتاب الطلاق،  ما يتعلق في طلاق الصريح،  ٨ / ٢٩٦، ط: دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144501101520

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں