بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عِزوہ فاطمہ نام رکھنا درست ہے


سوال

مجھے اللہ پاک نے بیٹی عطا  فرمائی ہے، میں اس کا نام عزوہ فاطمہ رکھنا چاہتا ہوں، اس کا معنی کیا ہے؟ اور کیا یہ ہمارے نبی پاک کی بیٹی کا نام تھا؟ یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ اسلامی نقطہ نظر سے تشریح فرما دیں!

جواب

عزوہ اور فاطمہ یہ دو الگ الگ نام ہیں، عزوہ کا صحیح تلفظ ع کے  کسرہ (زیر) کے ساتھ  ’’عِزوه‘‘ ہو تو اسکامعنٰی ہے: ’’منسوب کرنا، صبر کرنا‘‘  ۔

اور  ’’فاطمہ‘‘  ف ط م سے ہے، فَطَمَ فَطْماً: کاٹنا۔  المُرْضِعُ الرَّضِیْعَ: دودھ پلانے والی (دایہ) کا بچہ کا دودھ چھڑانا، ھِیَ فَاطِمٌ و فَاطِمَةٌ۔ فاطمہ کا معنی ہے: وہ عورت جس سے (اس کے) بچے کا دودھ چھڑا دیا گیا ہو۔

نیز ’’فاطمہ‘‘ رسول اللہ ﷺ کی لخت جگر اور پیاری بیٹی (فاطمہ بنت محمد ﷺ ) کا بابرکت نام ہونے کے ساتھ ساتھ بیس (20) سے زیادہ صحابیات کا بھی نام مبارک ہے، اس لیے اس نسبت سے یہ نام  رکھنا مبارك اور بڑی سعادت کی بات ہے۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں آپ اپنی بچی کا نام ( عِزوہ فاطمہ) رکھ سکتے ہیں،  اس میں کوئی حرج نہیں اور فاطمہ کی وجہ سے یہ نام باعثِ برکت ہوگا۔ یہ بھی ملحوظ رہے کہ رسول اللہ ﷺ کی صاحب زادی کا نام "فاطمہ" ہے، " عزوہ"  ان کے نام کا حصہ نہیں ہے۔

الصحاح تاج اللغۃ وصحاح العربیۃ میں ہے:

"‌‌[عزا] عزوته  إلى أبيه، وعزيته لغة، إذا نسبته إليه، فاعتزى هو وتعزى، أي انتمى وانتسب".

(حرف الواو  و الياء، فصل العين، ج:6، ص:2425، ط:دار العلم للملايين)

لسان العرب میں ہے:

"عزا: العزاء: الصبر عن كل ما فقدت .... وعزا فلان نفسه إلى بني فلان يعزوها عزوا وعزا واعتزى وتعزى، كله: انتسب، صدقا أو كذبا، وانتمى إليهم مثله، والاسم العِزْوة".

(حرف الواو و الياء، فصل العين المهملمة، ج:15، ص:52، ط:دار صادر)

معجم متن اللغۃ میں ہے:

"عزاه- عزوا وعزيا إلى أبيه: نسبه إليه، وهو من حسن العِزوة والعِزية. و- إليه و- له: انتسب إليه صدقا كان أو كذبا. والاسم العِزْوة والعزاء. و- الحديث أو الكلام لفلان: أسنده إليه".

(حرف العين، ج:4، ص:98، ط:دار مكتبة الحياة)

مصباح اللغات میں ہے:

"الْعِزْوَۃُ: انتساب، صبر۔"

(حرف العین، عزی، ص:550، ط:قدیمی کتب خانہ)

تاج العروس میں ہے:

"(و) فطم (الصبي) يفطمه فطما: (فصله عن الرضاع ۔۔۔۔۔۔۔ (والاسم) الفطام، (ككتاب) ، وفي الصحاح: فطام الصبي: فصاله عن أمه. يقال: فطمت الأم ولدها، وهو نص اللحياني في نوادره. [وناقة فاطم: بلغ حوارها ستة أشهر] .

(وأفطم السخلة) كذا في النسخ، والصواب: أفطمت: إذا (حان أن تفطم) عن ابن الأعرابي، (فإذا فطمت فهي فاطم ومفطومة وفطيم) ، وذلك لشهرين من [يوم] ولادها، فلا يزال عليها اسم الفطام حتى تستجفر.

(وفاطمة عشرون صحابية) بل أربعة وعشرون، وهن:

فاطمة بنت رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم سيدة نساء العالمين، وابنة أسد بن هاشم الهاشمية أم علي وإخوته رضي الله تعالى عنهم، وبنت الحارث بن خالد التيمية، وابنة أبي الأسود المخزومية، وابنة أبي حبيش الأسدية، وابنة حمزة بن عبد المطلب، وابنة سودة الجهنية، وابنة شرحبيل، وابنة شبية العبشمية، وابنة صفوان الكنانية، وابنة الضحاك الكلابية، وابنة أبي طالب أم هانئ في قول، وابنة عبد الله، وابنة عتبة، وابنة خطاب العدوية، وفاطمة الخزاعية، وابنة علقمة العامرية، وابنة عمرو بن حزام، وابنة المجلل العامرية، وابنة منقذ الأنصارية، وابنة الوليد بن عتبة، وابنة اليمان رضي الله تعالى عنهن".

‌‌(فصل الفاء مع الميم، ‌‌ف ط م، ج:33، ص:209، ط:دار الهداية، ودار إحياء التراث وغيرهما)

القاموس الوحید میں ہے:

فَطَمَ فَطْماً: کاٹنا۔

  المُرْضِعُ الرَّضِیْعَ: دودھ پلانے والی (دایہ) کا بچہ کا دودھ چھڑانا، ھِیَ فَاطِمٌ و فَاطِمَةٌ۔

فَاطِمَةُ: نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی ایک صاحبزادی کا نام جن کا لقب زہرا ہے۔

الفَاطِمِيَّةُ: مملکتِ فاطمی ایک مسلم حکومت جس کے حکمراں (خلفاء) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاء کی طرف منسوب کیے جاتے ہیں۔ اس کا قیام مغرب اور مصر میں 359ھ میں عمل میں آیا تھا۔

الفَوَاطِمُ: خلفائے دولتِ فاطمیہ۔"

(بابُ الفاء، ف ___ ط، ص:999، ط:ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں