بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اظہان نام رکھنا


سوال

محمد اظہان (izhaan) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظِ "اظہان" اگر "ہمزہ، ظاء اور نون" کے ساتھ ہو، تو اس کا کوئی معنی نہیں ہے اور اگر یہ لفظ "اذہان" ہو، یعنی "ہمزہ، ذال اور نون" کے ساتھ، تو اس کا معنی ہے: ذہین، سمجھ دار، لہٰذا "اذہان" نام رکھنا تو  درست ہے، لیکن  "اظہان" نام رکھنا درست نہیں ہے۔

البتہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے ناموں کا انتخاب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین یا صلحاء امت کے ناموں سے کیا جائے، تاکہ خیرو برکت کا باعث ہو۔

القاموس المحيط ميں هے:

" الذهن، بالكسر: الفهم، والعقل، وحفظ القلب، والفطنة، ويحرك، والقوة، والشحم، ج: أذهان  وذهنني عنه وأذهنني واستذهنني: أنساني، وألهاني. وذاهنني فذهنته: فاطنني فكنت أجود منه ذهنا. وذهن بن كعب، بالضم: بطن من مذحج."

(باب النون، ص:1214، ط:مؤسسة الرسالة)

لسان العرب میں ہے:

"ذهن: الذهن: الفهم والعقل. والذهن أيضا: حفظ القلب، وجمعهما أذهان. تقول: اجعل ذهنك إلى كذا وكذا. ورجل ذهن وذهن كلاهما على النسب، وكأن ذهنا مغير من ذهن. وفي النوادر: ذهنت كذا وكذا أي فهمته. وذهنت عن كذا: فهمت عنه. ويقال: ذهنني عن كذا وأذهنني واستذهنني أي أنساني وألهاني عن الذكر. الجوهري: الذهن مثل الذهن، وهو الفطنة والحفظ. وفلان يذاهن الناس أي يفاطنهم. وذاهنني فذهنته أي كنت أجود منه ذهنا."

(فصل الذال المعجمة، ج:13، ص:174، ط:دار صادر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503101462

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں