بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ازار بند کے آداب


سوال

کیا ناڑا شلوار کے اندر ہو یا باہر؟ میں اندر رکھتا ہوں، کیا میرا عمل درست ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں ازار بند شلوار کے اندر رکھنا یا باہر  رکھنا دونوں مباحات میں سے ہیں، لہذا سائل اگر اندر رکھتا ہے، تو شرعا اس میں کوئی قباحت نہیں، اور جو افراد  باہر رکھتے ہیں، وہ بھی لائق ملامت نہیں، تاہم اوروں کو  دکھانے کے غرض سے ازاربند کو باہر کی جانب لٹکائے رکھنا تہذیب کے خلاف ہے، جس سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں