استنجا کرتے وقت کون سے کلمات پڑھنے چاہییں یا نہیں؟
استنجے کے دوران تو زبان سے کوئی بھی ذکر یا دعا پڑھنا درست نہیں ہے، البتہ استنجا کی جگہ میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھنی چاہیے :
"بِسْمِ اللّٰهِ، اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ ".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200815
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن