بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

استطاعت و فرضیت سے پہلے حج کرنے کے بعد فقیر شخص پر حج فرض ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟


سوال

جس شخص پر حج فرض نہیں، اس نے حج کر لیا ، بعد میں حج فرض ہوگیا، وہ دُوبارہ حج کرے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں مالی استطاعت نہ رکھنے والے شخص نے اگر صرف حج کی نیت سے یا فرض کی نیت سے احرام باندھ کر حج کیا تھا، تو اس پر مالدار ہونے کے بعد دوبارہ حج فرض نہیں ہے، لیکن اگر اس نے نفل حج کی نیت سے احرام باندھ کر حج کیا تھا، تو اس پر مالدار ہونے کے بعد دوبارہ حج کرنا فرض ہے۔
اگر اس نےفرض یا نفل وغیرہ کی نیت کے بغیر مطلق نیت کرکے احرام باندھا تھا، تو اس صورت میں بھی مالدار ہونے کے بعد اس شخص پر دوبارہ حج فرض نہیں ہوگا۔

لباب المناسک مع إرشاد الساری میں ہے:

"وأمّا الفقیر… ومن بمعناه… إذا حج سقط عنه الفرض إن نواه أی الفرض فی إحرام حجه أو أطلق النیة… حتی لو استغنی أو صار غنیا بحصول المال من الوجه الحلال بعد ذلک… لایجب علیه ثانیًا".

(باب شرائط الحج، النوع الرابع: شرائط وقوع الحج عن الفرض، ص: 88، ط: الإمدادیة، مکّة المکرّمة)

(غنیة الناسک، باب شرائط الحج، فصل: فیما إذا وجد شرائط الوجوب والأداء: 32، ط: إدارة القرآن)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الفقير إذا حج ماشيا ثم أيسر لا حج عليه هكذا في فتاوى قاضي خان".

(کتاب المناسک، الباب الأوّل: فی تفسیر الحج و فرضیته، ج:1، ص:217، ط: رشیدیه)

فتاوی شامی میں ہے:

"ليفيد أنه يتعين عليه أن لا ينوي نفلا على زعم أنه لا يجب عليه لفقره ۔۔۔ فلو نواه نفلا لزمه الحج ثانيا. اه.".

(كتاب الحج، ج:2، ص:460، ط: سعید)

البناية شرح الهداية میں ہے:

"ولو حج الفقيرماشياً سقط عنه حجة الإسلام، حتى لو استغنى بعد ذلك لا يلزمه ثانيا".

(الاستطاعة من شروط وجوب الحج، ج:4، ص:144، ط: دار الكتب العلمية)

منحة الخالق علی ھامش البحر الرائق میں ہے:

"حج الفقير نفلا يجب عليه أن يحج حجا ثانيا اه".

(باب الحج عن الغير، ج:3، ص:74، ط: دار الكتاب الإسلامي)

مجمع الأنهر میں ہے:

"ولو حج الفقير ثم استغنى لم يحج ثانيا؛ لأن شرط الوجوب التمكن من الوصول إلى موضع الأداء ألا ترى أن المال لا يشترط في حق المكي وفي النوادر أنه يحج ثانيا".

(شروط الحج، ج:1، ص:260، ط: دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101061

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں