بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹنگ رے مچھلی کو گھر میں پالنا


سوال

اسٹنگ رے مچھلی جو ڈنک مارتی ہے اور اس کا ڈنک جان لیوا ثابت ہوتاہے، اس کو گھروں میں ایکوریم میں پالنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کسی بھی مچھلی کو گھر کے  ایکوریم میں پالنا جائز ہے بشرطیکہ اس کو کھانا دیا جائے  اگر چہ کسی مچھلی کا ڈنک مارنا جان لیوا ثابت ہو۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"أقول: وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية و الشافعية اهـ و تبعه تلميذه العلامة قاسم، وجرى عليه في الهداية من فصل الحداد، وفي الخانية من أوائل الحظر والإباحة."

(سنن الوضوء، کتاب الطهارۃ، ص/105، ج/1، ط/سعید)

مجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے:

"المادة (1254) يجوز لكل أحد الانتفاع بالمباح، لكنه مشروط بعدم الإضرار بالعامة."

(الباب الرابع في بیان شرکة الإباحة، ص/241، ط/نور محمد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144306100534

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں