بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

استعمال شدہ کپڑوں میں سے ڈالر نکل آئے اس کا کیا حکم ہے؟


سوال

میرا استعمال کپڑے کا گودام ہے، یہ کپڑا باہر ممالک سے بنڈلوں میں آتا ہے،   اور بنڈل میں کبھی کبھار ڈالر نکلتے ہیں جو کہ لاکھوں کے حساب سے ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا یہ ڈالر میرے لیے حلال ہیں؟ میں نے تو صرف کپڑا لیا تھا اور پتا نہیں تھا کہ اس میں ڈالر ہیں،  دوسری بات یہ کہ اگر میرے مزدور کو یہ پیسے ملے ہوں  تو کیا اس کے لیے حلال ہے یا وہ مجھے یہ پیسے  دے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ رقم اصل مالک تک پہنچانا ممکن نہیں، لہذا   اسے صدقہ کردیں۔  ملازم اگر مستحق ہو تو وہ  رقم رکھ سکتا ہے، بصورتِ دیگر صدقہ کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201610

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں