بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

استخارہ کی دعا میں هذا الامر کے مقام پر اپنی ضرورت مادری زبان میں کہنا / دن میں استخارہ کرنا


سوال

1۔ استخارہ کی دعا کرتے وقت  ’’هذا الأمر‘‘ پر  پنجا بی میں اپنے کام کا نام زبان سے لے سکتے ہیں؟

2۔ اور استخارہ کیا دن کے وقت بھی کر سکتے ہیں؟

جواب

1۔  استخارے  کی دعا میں مذکورہ  مقام پر اپنی  مادری  زبان میں بھی اپنا مطلوب و مقصود باری تعالی کے سامنے پیش کر سکتے  ہیں، البتہ اگر کوئی شخص استخارے کی دعا نماز کے اندر پڑھے تو اپنی مادری زبان میں تلفظ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

2۔  سنت کے مطابق استخارے  کا طریقہ یہ ہے کہ دن رات  میں کسی بھی وقت (بشرطیکہ وہ نفل کی ادائیگی کا مکروہ وقت نہ ہو)دو رکعت نفل استخارہ کی نیت سے پڑھیں،اورسلام پھیر کر نماز کے بعد استخارہ کی وہ مسنون دعا مانگیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تلقین فرمائی ہے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200308

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں