استغنی کی تفصیل کیا ہے؟
استغنی ٰ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کا اصل معنی ہے مالدار ہونا تاہم صلہ کی تبدیلی سے اس کے معنی میں فرق آتا ہے جیساکہ القاموس الوحید میں ہے:
"استغنی: مالدار ہونا۔
استغنی عنه: بے نیاز ہونا۔
استغنی به: کسی چیز پر اکتفاء کرنا/کافی سمجھنا۔
استغنی اللہ: اللہ تعالی سے مالدار بنادینے کی دعاکرنا/ بے نیاز کرنے کی درخواست کرنا۔"
(غ، غ-ن، 1188، ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144506101118
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن