بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اسماعیل کس زبان کا لفظ ہے معنی کیا ہیں؟


سوال

اسماعیل کس زبان کا لفظ ہے؟ اس کا لفظی معنی کیا ہے؟

جواب

اسماعیل عجمی(عبرانی یا سریانی )  زبان  کا لفظ ہے ۔ بعض نے کہا اس کے معنی "اللہ کے مطیع "کے ہیں۔ یہ بھی مروی ہے کہ ابراہیم علیہ السلام اللہ سے جب دعا کرتے تھے کہ ان کو اولاد نصیب ہو تو وہ یوں کہتے تھے " اسمع ایل" یعنی اے اللہ میری دعا سن لے۔ جب ان کی دعا قبول ہوگئی تو اسی لفظ کے ساتھ ابراہیم علیہ السلام نے نام رکھ دیا۔

تفسیر روح المعانی میں ہے:

"وإسماعيل علم أعجمي قيل: معناه بالعربية مطيع الله، وحكي أن إبراهيم عليه السلام كان يدعو أن يرزقه الله تعالى ولدا، ويقول:- اسمع إيل- أي استجب دعائي يا الله فلما رزقه الله تعالى ذلك سماه بتلك الجملة، وأراه في غاية البعد."

(سورۃ البقرۃ  ج نمبر ۱ ص نمبر ۳۷۸،دار الکتب العلمیۃ)

تاج العروس  میں ہے:

"إسْماعِيلُ، وِإسماعين: اسمان، وَقد أَوْرَدَه المصنِّف فِي سمعل والصّوابُ ذِكْرُه هُنَا لأَنّ الاسْمَ ‌أَعَجْميٌ، وحُروفُه كلُّها أَصْلِيّة."

(فصل الہمزہ مع اللام ج نمبر ۲۷ ص نمبر ۴۴۷،وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

لسان العرب میں ہے:

"وإيل: من أسماء الله عز وجل، عبراني أو سرياني. قال ابن الكلبي: وقولهم جبرائيل وميكائيل وشراحيل وإسرافيل وأشباهها إنما تنسب إلى الربوبية، لأن إيلا لغة في إل، وهو الله عز وجل."

(حرم لام،فصل الالف ج نمبر ۱۱ ص نمبر ۴۰،دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309101200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں