بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسماعیلیوں کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟


سوال

اسماعیلیوں کا ذبیحہ کیسا ہے ؟ حلال ہے یا حرام؟

جواب

اسماعیلی مسلمان بھی نہیں اورکتابی بھی نہیں،لہذاان کےذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت کھانا حلال نہیں ہے۔

اسماعیلی فرقے کےبنیادی عقائدجاننے کےلیےمندرجہ ذیل فتوی ملاحظہ کریں:

اسماعیلی فرقہ کے بنیادی عقائد اور ان کا حکم

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"(وأما شرائط الذكاة فأنواع) : بعضها يعم الذكاة الاختيارية والاضطرارية وبعضها يخص أحدهما دون الآخر، أما الذي يعمهما فمنها أن يكون عاقلا....... (ومنها) أن يكون مسلما أو كتابيا فلا تؤكل ذبيحة أهل الشرك والمرتد؛ لأنه لا يقر على الدين الذي انتقل إليه."

(‌‌كتاب الذبائح،الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه وحكمه وأنواعه، 5/ 285،ط:دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144506100591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں