بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامک بینک سے قرض لینا


سوال

مجھے فیصل اسلامک بینک سے گھر کے لئے قرضہ چاہئے،فیصل اسلامک بینک کے شریعہ ایڈوائزر محمد محب الحق صاحب ہیں،کیا ان کی رہنمای میں فیصل اسلامک بینک کا جو قرضہ دینے اور لینے کا طریقہ ہے وہ شریعت کے مطابق جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ہماری معلومات اور تحقیقات کے مطابق اسلامی بینکنگ کے نام سے جتنے بھی بینک پاکستان بھر میں کام کر رہے ہیں،ان کے اکثر معاملات بشمول قرض کے لین دین کے سودی ہیں اور ان سے قرض لینا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم۔


فتوی نمبر : 143101200684

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں