بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامک بنک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا


سوال

کیا دبئی اسلامک بنک میں سیونگ اکاؤنٹ پرماہانہ منافع لینا حلال ہے؟ کچھ علماءکرام اسے حلال تو کچھ حرام کہتے ہیں ،جناب!  مجھےجواب میں اسلامی بینکنگ کی تعریف نہیں،بس  ہاں یا نہیں  میں ایک مکمل جواب چاہیے ۔

جواب

  واضح رہےکہ مروجہ اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنااورپھر اس کے ذریعہ نفع حاصل کرنا  شرعی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز  اور حرام ہے،نیز  اسلامی بینک کےنفع  کے بارے میں جو اختلاف ہے ،وہ  افضل اور غیر افضل میں نہیں ،بلکہ یہ حرام و حلال کا اختلاف ہے،اور اس  صورت میں حرام کو ترجیح ہوتی ہے۔

سنن إبن ماجہ میں ہے:

"عن عبد الله بن مسعود: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - لعن آكل الربا وموكله وشاهديه وكاتبه."

 (کتاب التجارۃ، باب التغلیظ فی الربا، ج: 2 ص: 764 ط: دار الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102237

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں