بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ تعالی کےہاں پسندیدہ نام


سوال

 میرا نام نثار احمد ہے، میں نے اپنے بیٹے کا نام رکھنا ہے، کوئی خوبصورت نام بتا دیں، جو میرے نام کے ساتھ نہ ملتا ہو۔

جواب

اللہ تعالی کوناموں میں سےسب سےزیادہ عبداللہ اورعبدالرحمن نام پسندیدہ ہے؛اس لیےسائل کوچاہیےکہ ان دوناموں میں سےکوئی نام پسندکرلیں،وگرنہ  جامعہ کی ویب سائٹ پر"اسلامی نام "کےعنوان کےتحت موجودناموں کےذخیرہ  میں سےاپنےبیٹےکےلیےکوئی نام پسندکرلیں۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن ‌عبيد الله بن عمر وأخيه ‌عبد الله سمعه منهما سنة أربع وأربعين ومائة يحدثان عن ‌نافع ، عن ‌ابن عمر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « ‌إن ‌أحب ‌أسمائكم ‌إلى ‌الله، ‌عبد ‌الله ‌وعبد ‌الرحمن .»."

(كتاب الأداب،١٦٩/٦،ط:دار الطباعة العامرة)

ترجمہ:

"حضورصلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ تمہارےناموں میں سےاللہ تعالی کوسب سےزیادہ "عبداللہ" اور"عبدالرحمن" نام پسندہے۔"

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503100186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں