بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی نام رکھنے کا طریقہ


سوال

اگر بچے یا بچی کا نام رکھنا ہو تو اسلامی نام کیسے رکھا جائے؟ مطلب اسلامی نام کس طرح تلاش کیا جاۓ؟ یا آپ کوئی اسلامی نام تجویز کریں۔

جواب

واضح رہے کہ نام رکھنے میں اس بات کا اہتمام کرنا چاہیے کہ اپنے بچوں اور  بچیوں کے نام انبیاء، صحابہ، اَزواجِ مطہرات اور صحابیات  رضوان اللہ علیہم و علیہن کے ناموں میں سے کسی نام پر  رکھا جائے، ان کے ناموں کے علاوہ بھی اچھے بامعنی عربی نام رکھنا   جائز ہے۔ 

اگر صحابہ و صحابیات کے نام معلوم کرنا ہوں یا  دیگر عمدہ معانی کے  نام معلوم کرنا مطلوب ہوتو ہماری ویب سائٹ میں ناموں کے سیکشن میں دیکھ لیے جائیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا ‌استعمله ‌المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(كتاب الكراهية، الباب الثالث والعشرون في الغيبة والحسد والنميمة والمدح، جلد:5، صفحہ: 362، طبع: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیےدیکھیے:

اسلامی نام


فتوی نمبر : 144405100190

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں