بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی نام


سوال

الحمدللہ میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ منگل کے دن صبح 9 بجے 29-12-2020 بمطابق 13 جمادی الاولی، عالم دین اور ڈاکٹر بنانے کا عزم ہے۔ اچھے اور اسلامی نام تجویز فرمائیں!

جواب

شریعتِ مطہرہ نے مسلمانوں کو اپنے بچوں کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا اور اس کو والدین پر اولاد کا حق قرار دیا، اور جن ناموں کے معنی اچھے نہیں ہیں ان کو رکھنے سے منع کیا، خود آپ ﷺ نے بہت سے بچوں کے ایسے نام جن کے معنی اچھے نہیں ہوتے ان کو تبدیل کرکے اچھے معنی والے نام رکھ  دیے۔  نام کے اچھا اور بامعنی ہونے کا انسان کی شخصیت پر  اثر پڑتا ہے، لہٰذا اولاد کے اچھے نام رکھنے چاہییں۔

نام رکھنے کا ادب یہ ہے کہ اس میں نیک لوگوں کی نسبت ملحوظ ہو، مثلاً انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمانوں کے نام پر ہو، یا وہ اچھا بامعنی لفظ ہو۔اچھے ناموں کے لیے درج ذیل لنک کو دیکھا جا سکتا ہے، نام کا ابتدائی حرف منتخب کرکے آپ یہاں اچھے نام دیکھ سکتے ہیں:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201110

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں