بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلامی بینک میں نوکری


سوال

بینک میں نوکری کرنا کیسا ہے اور اگر بینک مکمل اسلامی (میزان بینک، جسے جنوری 2002ء پر ایک تاریخی قدم سے سٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے ایک خالصتاً اسلامی بینک کے طور پر ملک کے پہلے کامل و مکمل تجارتی بینکاری کا لائسنس دیا گیا۔ اور مزید یہ کہ یہ ادارہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی نگرانی میں کام کر رہا ہے ) ہو تو پھر نوکری کا کیا حکم ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں مروجہ اسلامی بینک سمیت کسی بھی بینک میں نوکری کرنا جائز نہیں ہے۔تفصیل کے لیے دیکھیے:  "مروجہ اسلامی بینکاری"  از رفقائے دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن ، مطبوعہ مکتبہ بینات۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں