بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام 360 ایپ میں جامعہ کا تصدیقی سرٹیکفٹ


سوال

ایک ایپ ہے "اسلام 360" اس کو جب میں نے ڈاؤن لوڈ کیا تو اس میں جامعہ بنوری ٹاؤن کے سرٹیفیکیٹ کی تصویر تھی، جس میں آپ کی طرف سے یہ تصدیق کی گئی کہہ یہ ایپ بہت اچھی ہے، کیا یہ درست ہے، وہ سرٹیفکیٹ صحیح ہے؟

جواب

جامعه كے  دارالافتاء کی طرف سے مذکورہ ایپ سے متعلق تصدیقی سرٹیفکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے، آپ نے شاید غور نہیں فرمایا، مذکورہ ایب کی تصدیق ”جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی“ کی طرف سے نہیں  ہے،  بلکہ  ان کی ایپ پر تصدیقات میں  "الجامعہ البنوریہ العالمیہ" کا تصدیقی سرٹیفکٹ موجود ہے،  جو کراچی  میں سائٹ ایریا واقع  ایک مستقل ادارہ ہے، اس کا  کسی قسم کا کوئی انتظامی تعلق ہمارے ادارے ”جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن“ کراچی سے نہیں ہے۔

باقی واضح رہے کہ مذکورہ ایپ سے متعلق مکمل تحقیق اور اس کے تمام مندرجات کو مکمل دیکھے بغیر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں