بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام میں سالگرہ کی حیثیت


سوال

کیا شریعت اسلامیہ کی نظرمیں سالگرہ منانا درست ہے ؟

جواب

سالگرہ ماضی قریب سےشروع ہونے والی ایک مغربی رسم ہے جوچلتے چلتے مسلمانوں میں رواج پذیر ہوگئی، اوراب بعض مسلمان اس رسم کومنانے کا اہتمام اوراس کے لیے باقاعدہ محافل منعقد کرتے ہیں۔ اسلام میں اس رسم کی کوئی گنجائش نہیں ہےبلکہ اسلام غیروں کی مشابہت سے منع کرتاہےلہٰذا اس رسم کے منانے سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200566

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں