بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 رجب 1446ھ 20 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

اسلام میں سب سے پہلی طلاق کس عورت کو دی گئی؟


سوال

اسلام میں سب سے پہلے کون سی عورت کو طلاق ہوئی تھی؟

جواب

امتِ محمدیہ علی صاحبہا الصلاۃ والسلام میں سب سے پہلی طلاق کس خاتون کو دی گئی؟ یہ بات تلاشِ بسیار کے بعد بھی معلوم نہ ہوسکی، البتہ یہ ضرور ہے کہ طلاق یافتہ عورتوں کی عدت کا حکم سب سے پہلے حضرت اسماء بنتِ یزید رضی اللہ عنہا کے بارے میں نازل ہوا۔

سنن أبي داؤدمیں ہے:

"عن أسماء بنت يزيد بن السكن الأنصارية أنها طلقت على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولم يكن للمطلقة عدة، فأنزل الله عز وجل حين طلقت أسماء بالعدة للطلاق، ‌فكانت ‌أول ‌من أنزلت فيها ‌العدة للمطلقات."

(کتاب الطلاق، باب في عدة المطلقة، ج: ٢، ص: ٢٥٢، ط: المطبعة الأنصارية)

فقط والله تعالى أعلم


فتوی نمبر : 144605100815

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں