بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام میں سب سے بڑی نیکی کون سی ہے؟


سوال

اسلام میں سب سے بڑی نیکی کون سی ہے؟

جواب

اسلام میں مقصود اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنا ہے، اطاعت ہی کے بدلے بندہ ثواب اور نیکی کا مستحق ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت آدمی اپنے اعمال کے ذریعے کرتا ہے، اعمال میں سب سے افضل ہونے کے اعتبار سے احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے مختلف احوال کے حساب سے مختلف چیزیں بیان کی ہیں، کبھی ایمان باللہ کو افضل الاعمال کہا ہے، تو کبھی نماز کو، اور کہیں جہاد کا ذکر آیا ہے، تو کہیں والدین کی اطاعت کا، غرض افضل الاعمال ہر بندے کے لیے  یا احوال کے اعتبار سے  مختلف  ہے، اسی طرح سب سے بڑی نیکی کا ہونا بھی ہر بندے کے اعتبار سے الگ ہے۔ 

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"وعن ابن مسعود رضي الله عنه، قال: «سألت النبي صلى الله عليه وسلم: أي الأعمال أحب إلى الله تعالى؟ قال: الصلاة لوقتها. قلت: ثم أي؟ قال: بر الوالدين. قلت: ثم أي؟ قال: الجهاد في سبيل الله. قال: حدثني بهن، ولو استزدته لزادني». متفق عليه...

قال التوربشتي: اختلفت الأحاديث الواردة في ‌أفضل ‌الأعمال وأحبها إلى الله سبحانه وتعالى، ففي هذا الحديث هكذا، وفي حديث أبي ذر: «أي العمل خير؟ قال: " إيمان بالله، وجهاد في سبيل الله» " وفي حديث أبي سعيد: «أي الناس أفضل؟ قال: " رجل مجاهد في سبيل الله» " إلى غير ذلك من الأحاديث، ووجه التوفيق أنه عليه الصلاة والسلام أجاب لكل بما يوافق غرضه، وما يرغبه فيه، أو أجاب بحسب ما عرف من حاله، أو بما يليق به وأصلح له، توفيقا على ما خفي عليه."

(كتاب الصلاة، ج: 2، ص: 509، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101815

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں