بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام کے مطابق کیسے زندگی گزاریں؟


سوال

اسلام کے مطابق کیسے زندگی گزاریں؟

جواب

اسلام ہمیں اپنے چوبیس گھنٹے کی زندگی سے متعلق یہ حکم دیتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے تمام احکام کو پورا کریں، تمام اوامر کو بجا لائیں اور جملہ منہیات سے اجتناب کریں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو اپنائیں،  تلاوت، ذکر و اذکار کی پابندی کریں، فرائض کے علاوہ نوافل کا بھی اہتمام کریں، تمام انسانوں سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں، خصوصاً  گھر والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں، جس جس کا حق متعلق ہو اسے ادا کرنے  کی پوری کوشش کرے، اگر کوئی کاروبار یا ملازمت ہو تو اس میں بھی شریعت کے احکام کی پاس داری کریں، مثلاً اگر  کوئی کاروبار ہو  تو اس میں دھوکا اور جھوٹ سے بچیں اور اس کاروبار کی باریکیاں کسی مستند عالم سے سمجھ لیں اور اگر ملازمت ہو تو اس میں اوقاتِ کار کی مکمل پابندی کریں، ہر قسم کی خیانت سے پرہیز کریں۔

رمضان کے مہینے میں روزوں کا اہتمام کریں، صاحبِ نصاب ہو ں تو سال گزرنے پر مال کی زکاۃ دیں، صاحبِ استطاعت ہو ں تو زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

آخرت کی فکر ہمارے سامنے ہو، دنیا سے بے رغبتی ہو، مال  کی لالچ اور  پیسہ کی محبت  دل میں نہ ہو۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے ’’بہشتی زیور‘‘ حصہ ہفتم (ساتویں حصے) میں  ’’مرید کو بلکہ ہر مسلمان کو اس طرح رات دن رہنا چاہیے‘‘ کے عنوان کے تحت ملاحظہ کیجیے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101311

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں