بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام کا معنی


سوال

اسلام کے معنی کیا ہیں ؟

جواب

اسلام کے معنیٰ لغۃً سپرد کرنے کے ہیں، جبکہ اصطلاح میں اپنے آپ کو شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کرنے کا نام اسلام ہے۔

ایمان کے مقابلہ میں جب اسلام کا لفظ استعمال ہو تو اس سے مراد  ظاہری اعمال (مثلاً زبان سے شہادتین کا اقرار، نماز، روزہ، زکاۃ، حج  اور دیگر مالی و بدنی عبادات)  ہوتے ہیں یعنی رسول اللہ ﷺ جتنی تعلیمات لے کر آئے ہیں ان تعلیمات پر عمل کرنا اور ان کے اظہار کرنے کو اسلام کہا جاتا ہے۔

پھر لفظ اسلام اس دین پر بولا جانے لگا ہے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں۔

معجم متن اللغة (3/ 201)
الإسلام: إظهار الانقياد والخضوع لما جاء به النبي محمد بن عبد الله القرشي الهامشي (ص) والالتزام به، ثم صار اسمًا لدينه الذي جاء به ودعا إلىه، فإن وافقه اعتقاد في الجنان وعمل بالاركان فهو الإيمان.
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں