بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام 360 ایپ کے متعلق سوال


سوال

ایک موبائل ایپ ہے جس کا نام (اسلام 360 ) ہے۔ اس میں قرآن کریم اردو ترجمہ کے ساتھ اور احادیثِ مبارکہ بھی شامل ہیں، کیا یہ ایپ صحیح ہے یا اس میں کوئی رد بدل کیا گیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مذکورہ ایپ سے متعلق مکمل تحقیق اور اس کے تمام مندرجات کو مکمل دیکھے بغیر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے، ہمیں اس کے بارے میں مکمل تحقیق نہیں ہے، البتہ احادیث کی تحقیق اور اس پر صحت یا ضعف کا حکم لگانے میں غیر مقلدین حضرات کی کتابوں سے نقل پر اعتماد کیا گیا ہے، جس پر بالکلیہ اعتماد نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا اس ایپ میں موجود جس کتاب، حدیث یا کسی حوالے سے استفادہ کرنا ہو پہلے آپ اپنے کسی قریبی مستند عالم دین یا مفتی کو دکھا کر ان سے راہ نمائی لے لیا کریں، اگر کوئی قابلِ اعتراض بات معلوم ہو تو  ان کے مشورے سے اس پر عمل کریں یا اس بات کو یہاں بھیج کر اس کی تصدیق یا تردید معلوم کرلیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ صرف قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے کے لیے اس ایپ کو استعمال کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے، البتہ فقہی مسائل اور احادیث کی تحقیق کے بارے میں اس پر مکمل اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201324

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں