بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اشراق کے نوافل کی زیادہ سے زیادہ تعداد کتنی ہے؟


سوال

اشراق کے کم از کم دو نفل ہیں ،زیادہ کتنے پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

 واضح رہے کہ اگرچہ  حدیث شریف میں  آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اشراق کی نمازکی رکعات کی تعداد  زیادہ سے زیادہ چار منقول ہے، لیکن چوں کہ اشراق کی نماز نفل نمازوں میں سے ہے اور  شریعت میں نوافل میں تعدادِ رکعات کی کوئی پابندی نہیں ہے، اس لیے   جتنی زیادہ رکعات پڑھنا چاہے، پڑھ سکتا ہے۔

اعلاء السنن میں ہے:

"قالت عمرة : سمعت  أم المؤمنين رضي الله عنها تقول: (كان رسول الله صلي الله عليه وسلم يصلي الضحي أربع ركعات لا يفصل بينهن بسلام) رواه أبو يعلي الموصلي في مسنده كذا في نصب الراية و فتح القدير قال المؤلف إسناده حسن ..................عن معاذة( إنها سألت عائشة رضي الله عنها كم كان رسول الله صلي الله عليه وسلم يصلي صلاة الضحي؟ قالت : أربع ركعات ويزيد ما شاء الله)."

(باب النوافل والسنن،33/7،ط: إدارۃ القرآن والعلوم الإسلامية)

كنز العمال میں ہے:

"من صلى الفجر فقعد في مقعده، فلم يلغ بشيء من أمر الدنيا يذكر الله عز وجل، حتى يصلي الضحى أربع ركعات، خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه".

(الکتاب الأول، الباب الثامن،الفصل الخامس،الفرع الرابع:أدعية رؤية المبتلي،152/2،ط:مؤسسة الرسالة)

شعب الایمان میں ہے:

"من صلى الغداة ثم ذكر الله عز وجل حتى تطلع الشمس ثم صلى ركعتين ‌أو ‌أربع ‌ركعات لم تمس جلده النار."

(الصیام، فصل فیمن فطر صائماً،420/3،ط:العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں